دلچسپ و عجیب

سینکڑوں ٹن وزنی ہوائی جہاز کیسے ہوامیں اڑتاہے؟

How airplane fly urdugo

تین سو ٹن تک وزنی

دھاتوں اور دوسری چیزوں سے بنی اس دیوہیکل چیز کا سینکڑوں کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فضا میں ہزاروں فٹ بلندی پر سینکڑوں انسانوں کو اٹھا کر اڑنا سائنس و ٹیکنالوجی کا ایسا شاہکار ہے جو ہمیں تجسس میں مبتلا کردیتا ہے۔

آئیے آج آسان ترین زبان میں اس کی ساخت اور اڑنے کی وجہ کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

جب ہم کسی جہاز کو غو سے دیکھتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے جیسے کسی بڑے سے پائپ کو پانچ پر لگے ہوئے ہیں، پانچ پروں پر چونکیئے گا نہیں، دو پر، جو سائز میں بڑے ہوتے ہیں انھیں پائپ کے آگے لگایا ہوتا ہے اور دو چھوٹے پروں کو پیچھے کی جانب۔ پانچواں پر پائپ کے پچھلے حصے پر پچھلے دونوں پروں کے درمیان اوپر عمودا” لگا دیا جاتا ہے، جسے ہم دم کہتے ہیں۔

چونکہ اس چیز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانے کے لیئے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے لیئے انجن لگائے جاتے ہیں، انجنوں کی شکل اور ساخت کیسی بھی ہو، ان سب کا کام ایک ہی ہے، یعنی یہ جہاز کے سامنے سے ٹکرانے والی ہوا کو اپنی طرف کھینچ کر نہایت تیزی سے پیچھے کی جانب پھینکتے ہیں، جس سے جہاز تیزی سے آگے بڑھتا ہے۔

یہاں تک تو سب ٹھیک ہے لیکن اصل سوال پھر رہ گیا کہ یہ چیز اڑتی کیسے ہے؟

اسے جاننے کے لیئے ہمیں جہاز کے پروں کی ساخت سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جہاز کے پروں کو ایسے ڈیزائین کیا جاتا ہے کہ اس کے اوپری حصے کے شروع میں تھوڑا سا خم ہوتا ہے۔ جب جہاز سامنے سے آنے والی ہوا کو چیرتے ہوئے رن وے پر بھاگتا ہے تو ہوا کے دو حصے ہو جاتے ہیں، ایک وہ جو پر کے اوپر سے گزرتا ہے اور دوسرا وہ جو پر کے نیچے سے گزرتا ہے۔ پر کے اوپر والے حصے کے شروع میں دیئے گئے خم کی وجہ سے اس پر ہوا کا دباو کم ہو جاتا ہے جبکہ نیچے والے حصے ہر دباو زیادہ۔ ہوا کے دباو کا یہ فرق پروں کو اوپر اٹھانا شروع کر دیتا ہے۔

چونکہ پر باقی جہاز کے ساتھ مضبوطی سے جڑے ہوتے ہیں، اس لیئے پورا جہاز اوپر اٹھنے کی کوشش شروع کر دیتا ہے ۔اگرچہ اس موقع پر جہاز اوپر اٹھنا چاہ رہا ہے لیکن ابھی بھی اس کو کافی مدد کی ضرورت ہے، جو اسے جہاز کے پچھلے حصے پر لگے دو چھوٹے پر فراہم کرتے ہیں۔ جب جہاز رن وے پر دوڑتے ہوئے اڑنے کی اسٹیج پر پہنچتا ہے تو پائلٹ ان چھوٹے پروں کے پچھلے حصے کے رخ کو ترچھا کر دیتا ہے،

جس سے ان پروں پر پڑنے والی ہوا کا دباو جہاز کے پچھلے حصے کو نیچے کی طرف دباتا ہے، عین اس موقع پر جہاز کا اگلا حصہ یعنی اس کی اگلی نوک آسانی سے اوپر اٹھنا شروع ہو جاتی ہے۔ ایسا تماشا ہم اکثر دیکھتے ہیں۔۔۔جب ٹریکٹر ایک دم زور لگا کر ٹرالی کو آگے کی طرف کھینچتا ہے تو ٹرالی کے زیادہ وزن کی وجہ سے آگے لگا ٹریکٹر ہوا میں معلق ہوجاتا ہے۔

اب تک ہم نے جہاز کا ہوا میں اڑنا تو کسی حد تک جان لیا،

لیکن اس نے صرف اڑنا ہی نہیں ہوتا، اس نے کئی اور بہت اہم کام کرنے ہوتے ہیں، جن میں سے تین سب سے اہم ہیں، پہلا سمت تبدیل کرنا، فضا میں توازن برقرار رکھنا اور واپس زمین پر اترنا۔ جہاز یہ کام کیسے سر انجام دیتا ہے اسے سمجھنے کے لیئے ہمیں کسی پرندے کے پروں کی ساخت کو سمجھنا چاہیئے۔

ہرندوں کے پروں کے دو اہم حصے ہوتے ہیں ۔ پر کے آگے والا حصہ پرندے کے جسم سے جڑا ہوگا اور اسکی لمبائی اتنی ہی ہوگی، جتنی پر کی کُل لمبائی، لیکن اس کے پچھلے حصے پر کئی چھوٹے چھوٹے پر اور بھی لگے ہوں گے۔تقریبا” اسی طرح کی ساخت جہاز کے پروں کی بھی ہے۔ پروں کے پیچھے جڑے کئی حصے جہاز کی سمت تبدیل کرنے، اس کی ہوا میں رفتار کم کرنے، اسے توازن برقرار رکھنے، فضا میں نیچے آنے یا مزید اوپر جانے اور اترنے میں مدد دیتے ہیں۔

اگر آپ جہاز کی کھڑکی والی سیٹ سے پروں کو دیکھیں،

تو آپ ان حصوں کو آگے پیچھے اور اوپر نیچے حرکت کرتے دیکھ سکتے ہیں۔ان حصوں کے مختلف کام اور نام ہیں۔ جیسے جہاز کے پر کے ایک طرف کے ایک مخصوص حصے کو کچھ اوپر کیا جائے اور دوسری طرف کے حصے کو نیچے تو ایک طرف ہوا کے دباو کے فرق کی وجہ سے اس کی سمت تبدیل ہونا شروع ہو جائے گی۔ اسی طرح ان کو اوپر نیچے کرنے سے رفتار میں کمی کرنے کے علاوہ جہاز کو زمین پر اتارا جاتا ہے۔

اگرچہ جہاز کا ہر حصہ نہایت اہم ہے، لیکن جس پر کو جہاز پر عمودا” لگایا ہوتا ہے، یہ جہاز کو سیدھا رکھنے کے لیئے نہایت اہم ہے، اس کے بغیر جہاز ہوا میں ایسے چکر کھانا شروع کر سکتا ہے جیسے کوئی کتا اپنی دم کو پکڑتے ہوئے لگاتا ہے۔ اس کے علاوہ دم کے پچھلے حصے پر لگے عمودی پر کا پچھلا حصہ جہاز کی سمت تبدیل کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
جب سے انسان نے سفر اور سامان لانے لیجانے کے لیئے جہاز بنانے کا آغاز کیا ہے، اس وقت سے اس کے ڈیزائین اور انجنوں کی ساخت میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف یہ انتہائی محفوظ ہوں، بلکہ تیز ترین اور کم خرچ ہوں۔

Show More

3 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Easysoftonic
واٹسآپ چیٹ
واٹسآپ چیٹ
السلام علیکم
خوشآمدید
اپنی قیمتی رائےسےنوازیں
!السلام علیکم