
پرندےکونسےایسےکام کرتےہیں جوانسانوں سےبہترہیں؟
اگرانسان ان پرعمل کرلے توتہذیب یافتہ ہوجائے
پرندوں میں چند ایسے خصائل ہیں جو یقینا انسان کے لیے قابل رشک ہیں
1- وقت کی پابندی
آپ مشاہدہ کریں گے کہ پرندوں میں وقت کی پابندی کا بہت اہتمام ہوتا ہے صبح روشن ہوتے ہی یہ اپنے گھونسلوں سے رزق کی تلاش میں نکل جاتے ہیں. اور شام ڈھلتے ہی واپسی کا رخ کرتے ہیں.
2- اتحادویکجہتی
ان کے اندر یکجہتی اتحاد اور تنظیم کاجذبہ شدت سے موجود ہوتا ہے، کسی ایک کو تکلیف پہنچےتو سب مل کر شور مچاتے ہیں تاکہ کوئی سن کر مدد کو آئے۔
3- خود داری
اپنی محنت اور لگن سے خود اپنا اور بچوں کاپیٹ پالتے ہیں کبھی کسی سے امید وابستہ نہیں کرتے اور نہ کسی دوسرے سے بھیک مانگتے ہیں.
4- لالچ اور خود غرضی سے پاک
پرندوں کو انسانوں کی طرح جوڑ جمع کرنے کا لالچ نہیں ہوتا اس لیے کبھی کسی گھونسلے سے آپکو ایک دانہ بھی نہیں ملےگا جوکسی پرندے نے کل کیلئے جمع کر رکھا ہو.
5- امن پسند
یہ کبھی کسی ایک جگہ کو مستقل ٹھکانہ نہیں بناتے نہ کسی جگہ کواپنی ملکیت سمجھتے ہیں بلکہ جہاں کہیں رزق اور امن کاماحول ملتا ہے بسیرا کر لیتے ہیں.
6- نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم نے
ان کے بارے میں ایک بڑی کمال کی بات ذکر فرمائی ہے کہ جنت میں ایک ایسا گروہ بھی داخل ہوگا جن کے دل پرندوں کی دلوں جیسے (یعنی نرم اور متوکل) ہونگے جیسے پرندے صبر اور شکر کےساتھ اللہ پر توکل کرنےوالی مخلوق ہے رات سوتے وقت گھونسلا خالی ہوتاہے اور صبح اللہ کے بھروسے پھر نکل پڑتےہیں، تو ایسے لوگوں کو واضح طور پر جنت کی بشارت ہے اللہ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
Very_good_contents_thanks_sir