مضامین

قرآن پاک میں کون کونسے جانور کا ذکرہے؟

جانورکانام بمع حوالہ سورت اور آیت

کیا آپ جانتے ہیں کہ قرآن پاک میں اللہ تعالی نے کون کون سے حیوانات کا اور کہاں کہاں ذکر کیا ہے؟

قرآن پاک میں تقریبا 200 آیات میں مختلف جانوروں کا ذکر آیا ہے.
اور چھے سورتیں ایسی ہیں جو جانوروں کے نام سے ہیں ان میں،

1- قرآن پاک کی دوسری اور سب سے بڑی سورت البقرہ ہے

جس کا مطلب ہے گائے اس میں آیت نمبر 67 سے 70 تک گائے کاذکر ہے اس مناسبت سے اسکا نام گائے رکھا گیاہے.

2- دوسری سورت جو جانوروں کےنام پہ ہے وہ ہے سورت الانعام

اسکا مطلب ہے چوپائے اس سورت میں مختلف آیات میں مختلف جانوروں کا ذکر آیا ہے آیت نمبر 142 سے آگے کافی آیات ہیں اس بارے میں.

3- سورت النحل جس کا مطلب ہے شہد کی مکھی

اس سورت میں ذکر ہے کہ الله نے شہد کی مکھی کو حکم دیاکہ انسان کے لیئے شہد اکٹھاکرو. آیت نمبر 68 – 69

4- سورت النمل نمل عربی میں چیونٹی کو کہتےہیں

اس سورت میں ذکر ہے کہ حضرت سلیمان علیه السلام کے دور میں جب وہ بارش کی دعاکرنےکیلیے آبادی سے باہرنکلے تو چیونٹی نے دوسری چیونٹیوں کو کہاکہ اپنی بلوں میں چلی جاؤ کہیں سلیمان علیہ السلام اور انکا لشکر تمہیں روند نہ ڈالے.آیت نمبر 18

5- سورت العنکبوت اس سورت میں مکڑی کا ذکر آیا ہے

کہ سب سے کمزور گھر مکڑی کا گھرہے مقصد یہ بتانا ہے کہ مشرک لوگ الله کے علاوہ جن کو پکارتے ہیں وہ کمزور سہارا ڈھونڈتے ہیں انکی مثال مکڑی کےگھر جیسی ہے جو سب سے کمزور گھر ہوتاہے.

6- سورت الفیل اس میں ہاتھی کا ذکر ہے

کہ ہاتھی والے لوگ جو بیت الله شریف گرانے آئےتھے ان کو کیسے الله نے تباہ و برباد کردیا جیسے کھایا ہوا بُھس.

یہ تو  وہ 6جانو ر  ہیں جن کے نام پر قرآن پاک میں سورتیں بھی موجود ہیں اس کے علاوہ  اور بھی کافی سارےجانور ہیں جن کا تذکرہ کتاب مقدس میں موجود ہے

ان سب جانوروں میں پرندوں کا بہت زیادہ جگہ پر تذکرہ ہے یعنی کہ قرآن پاک میں 16 مختلف آیات میں اٹھارہ بار یہ ذکر آیا ہے یہاں کچھ آیات ہیں جن میں اللہ تعالی نے پرندوں کو اپنی تخلیق کا حصہ قرار دیا ہے اور انسانوں کو زمین پر زندگی گزارنے کے لیے پرندوں کی بہت زیادہ مثالیں دے کرسمجھایا ہے

جیساکہ سورت نمبر 16 اور آیت نمبر 79 میں اللہ پاک فرماتے ہیں کیا وہ ان پرندوں کو نہیں دیکھتے جو ہوا اور آسمان کے درمیان کھڑے ہیں؟ انہیں اللہ کے سوا ہوا میں کوئی نہیں روک سکتا یقینا اس میں ایمان والوں کے لیے نشانیاں ہیں اسی طرح
سورۃ نمبر 24 آیت نمبر 41۔۔۔ اور سورۃ نمبر 67 آیت نمبر 19 میں بھی  پرندوں کا ذکر کیا گیا ہے.

بچھڑے کا تذکرہ

قرآن پاک میں بچھڑے کا 10 مختلف جگہ پر تذکرہ کیا گیا ہے جو کہ موسی علیہ السلام کی قوم کے بارے میں ہے ان میں سے دو مقامات کا حوالہ میں یہاں ذکر کروں گا سورۃ البقرہ آیت نمبر 51 اس کے علاوہ سورۃ البقرہ آیت نمبر 93

اونٹ

پورے قرآن میں 15 بار ذکر کیا گیا ہے ان میں سے کچھ مقامات حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی کے بارے میں ہیں اور کچھ مطلقًا اونٹ کے بارے میں سورۃ نمبر 54 آیت نمبر 27 اس کے علاوہ سورۃ نمبر 17 آیت نمبر 59 ہے ایک اور مقام ہے سورت نمبر 7 آیت نمبر 40
ان سب مقامات کے علاوہ جمعہ کی نماز میں بکثرت پڑھی جانے والی سورۃ الغاشیہ میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ یہ لوگ اونٹ کو نہیں دیکھتے کہ ہم نے کیسے پیدا کیا ہے یعنی کہ ایسا عجیب و غریب جانور ہے طاقت بہت زیادہ لیکن جسامت کیسی عجیب ہے

کوا

جس کا ذکر آدم علیہ السلام کے دو بیٹوں کے درمیان جھگڑا ہونے کے بعد ایک کا دوسرے کو قتل کر دینے کے بعد اس کی لاش کو دفنانے کا طریقہ بتانے کے لئے الله نے کوے کو بھیجا سورۃ نمبر 5 آیت نمبر 31

مچھلی

قرآن پاک میں مچھلی کا تذکرہ پانچ بار آیا ہے جن میں سے حضرت یونس علیہ السلام کے بارے میں جب انہیں مچھلی کے پیٹ میں اللہ تعالی نے رکھا سورۃ نمبر 37 آیت نمبر 142 ایک اورمقام سورۃ نمبر 68 آیت نمبر 48

مچھلی کے تذکرے میں اس قوم کا ذکر بھی آتا ہے جن کو اللہ تعالی نے  ہفتے والے دن مچھلی کے شکار سے منع فرمایا تھا لیکن وہ باز نہیں آئے تو انہیں بندر بنادیاگیا سورت نمبر 7 آیت نمبر 163

حضرت موسی علیہ السلام اور ان کے خادم کے سفر کےدوران مچھلی کے بارے میں تذکرہ موجود ہے جب بُھنی ہوئی مچھلی زندہ ہوکرسمندر میں کُود گئی ،سورۃ نمبر 18 الکہف آیت نمبر 61 سے 63

گھریلو مکھی

اگر چہ گھریلو مکھی کے بارے میں قرآن پاک میں صرف ایک بار ذکر آیا ہے اللہ تعالیٰ مثال بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جن کو اللہ کے علاوہ یہ لوگ پکارتے ہیں وہ ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے بلکہ  مکھی بناناتودرکنار اگر مکھی ان کے کھانے میں سے کچھ اٹھا کر لے جائے تو اس سے واپس نہیں لے سکتے اتنے بے اختیار ہیں سورت نمبر 22 آیت نمبر 73

گھوڑا

گھوڑا ایک قابل احترام جانور ہے اس کا کافی دفعہ ذکر قرآن پاک میں آیا ہے حتی کہ جنگ میں استعمال ہونے والے گھوڑے کی اللہ پاک نےقسم تک اٹھائی ہے ،سورۃ نمبر 100 العادیات پہلی پانچ آیات اس کے علاوہ سورۃ نمبر 3 آیت نمبر 14 اور مزید سورۃ نمبر 8 آیت نمبر 60

گدھا

اگرچہ گدھے کو ہم ایک نالائق جانور کے طور پر پر شمار کرتے ہیں لیکن اس کی مثال دے کر بھی اللہ تعالی نے انسان کو سمجھایا ہے اور بتایا ہے کہ اپنی آواز کو پست رکھو کیونکہ سب سے بری آواز گدھے کی آواز ہے سورۃ نمبر 31 آیت نمبر 19

اس کے علاوہ جن لوگوں کو تورات عطا کی گئی اور انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان کی مثال اللہ تعالی نے بیان کر کے فرمایا کہ جیسے گدھے کے اوپر کتابیں لاد دی جائیں تو اس کو وزن کےسواکچھ فائدہ نہیں دے سکتی سورۃ نمبر 62 آیت نمبر 5

خچر

گھوڑے اور گدھے کا درمیانی جانور خچر ہے جو باربرداری اور سواری کے لئے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا تھا اس کے بارے میں اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں “اور اس نے گھوڑے خچر اور گدھے تمہارے لیے سواری اور زینت کے لیے بنائے” سورت نمبر 16 آیت نمبر 8

مینڈک

احادیث میں مینڈک کوقتل کرنے سے منع فرمایاگیاہے اور یہ ایسا جانور ہے جس کا ذکر صرف ایک بار قرآن پاک میں آیا ہے جب بنی اسرائیل پر سیلاب ٹیڈیاں، جوئیں، مینڈک اور خون کا عذاب آیا تھا اس کے بارے میں اللہ تعالی کا فرمان سورۃ نمبر 7 آیت نمبر 133

کتا

ایسا جانور ہے جس کا ذکر قرآن پاک میں تین دفعہ آیا ہے سورۃ نمبر 18 آیت نمبر 18 اور 22 اور تیسری جگہ ہے سورت نمبر 7 آیت نمبر 176.

بکری

قرآن پاک میں بکری کا ذکر صرف ایک بار ہوا ہے اور دوسرے جانوروں جیسے بھیڑ اور گائے کے حوالے سے بھی تذکرہ کیا گیا ہے سورۃ نمبر 6 آیت نمبر 143

ہُدہُد

یہ ایک ایسا پرندہ ہے جس نے اللہ پاک کی توحید بیان کی اسی لیے اس کو قتل کرنے سے منع فرمایا گیا ہے۔ جب حضرت سلیمان علیہ السلام نے پوچھا کہ ہُدہُد حاضر کیوں نہیں ہوا تو تھوڑی دیر بعد ہدہد آگیا،
حضرت سلیمان علیہ السلام نے پوچھا کہ تم کہاں گئے تھے تو اس نے بتایا کہ میں ایک ایسی قوم دیکھ کر آیا ہوں جو اللہ تعالی کے علاوہ سورج کی پوجا کرتی ہے وہ ایک اللہ کی پوجا کیوں نہیں کرتے جو عبادت کے لائق ہے سورۃ نمبر 27 آیت نمبر 20 سے 26 تک

جُوں

جیسا کہ اوپر بھی ذکر ہو چکا ہے کہ بنی اسرائیل پر عذاب کے طور پر اللہ تعالی نے جوؤں کو مسلط کیا سورت نمبر 7 آیت نمبر 133

شیر

قرآن پاک میں شیر کا ذکر ایک بار آیا ہے کے کافر نصیحت سن کر ایسے بھاگتے ہیں جیسے شیر سے ڈر کر گدھے بھاگتے ہیں سورۃ نمبر 74 آیت نمبر 51

ٹڈی

ٹڈیوں کا ذکر قرآن پاک میں بنی اسرائیل پر عذاب کے طور پر آیا ہے اوپر بھی دو دفعہ آیت ذکر ہو چکی ہے سورت نمبر 7 آیت نمبر 133

مچھر

اگرچہ مچھر ایک انتہائی چھوٹی مخلوق ہے اور پریشان کن ہوتی ہے لیکن اس کو بھی اللہ تعالی نے ایک مثال کے طور پر بیان کیا ہے قرآن پاک میں سورۃ نمبر2 البقرہ آیت نمبر 26

کیڑا

کیڑے کا ذکر قرآن میں ایک بار آیا ہے کہ قیامت کے دن انسان اس طرح پھیل جائیں گے جس طرح کیڑے ہوتے ہیں سورۃ نمبر 101 آیت نمبر 4

بٹیر

بٹیر کا ذکر قرآن پاک میں تین دفعہ آیا ہے جب موسی علیہ السلام کی قوم پر اللہ تعالی نے من اور سلویٰ نازل کیا سلوٰی بٹیرکوکہتےہیں سورۃ نمبر 2 آیت نمبر 57
اس کے علاوہ سورۃ نمبر 7 آیت نمبر 160
اور تیسری جگہ ہے سورۃ نمبر 20 آیت نمبر 80 اور 81

دیمک

دیکھنے میں دیمک کتنا چھوٹا اور معمولی سا جانور ہے اور ایک حقیر جانور سمجھا جاتا ہے لیکن اس کا ذکر قرآن پاک میں موجود ہے جب سلیمان علیہ السلام پر موت واقع ہوئی تو وہ اپنے عصا سے ٹیک لگا کر زمین پر کھڑے ہوئے تھے ان کے عصا کو دیمک نے کھا کر کھوکھلا کر دیا اس طرح وہ عصا ٹوٹ کر گرا اور سلیمان علیہ السلام بھی گرے تو جنوں کو پتہ چلا کہ سلیمان علیہ السلام وفات پا چکے ہیں.

بھیڑ

خصوصًا مادہ بھیڑیں ان کا ذکر قرآن پاک میں متعدد بار آیا ہے عام طور پر حضرت موسی علیہ السلام اور حضرت داؤد علیہ السلام سے وابستہ ہیں سورۃ نمبر 21 آیت نمبر 78 اور اس کے علاوہ سورۃ نمبر 20 آیت نمبر 17 اور 18 مزید سورۃ نمبر 38 آیت نمبر 24

سانپ

سانپ کا ذکر بھی موسی علیہ السلام کے بارے میں متعدد بار کیا گیا ہے جب حضرت موسی علیہ السلام سے کہا گیا کہ اپنا عصا پھینکو تو وہ سانپ بن گیا سورت نمبر 7 آیت نمبر 107 اس کے علاوہ سورۃ نمبر 26 آیت نمبر 32 اور 33 مزید سورۃ نمبر 28 آیت نمبر 31

بھیڑیا

اس کا ذکر سورۃ یوسف میں حضرت یوسف علیہ السلام کے بارے میں آیا ہے کہ ان کے بھائیوں نے حضرت یعقوب علیہ السلام کو سُنایا کہ یوسف علیہ السلام کو بھیڑیا کھا گیا ہے جبکہ انہوں نے جھوٹا بہانہ بنایا تھا سورۃ نمبر 12 آیت نمبر 17 اور 18

سوَر

سوَر ،یا خنزیر اس کا تذکرہ قرآن پاک میں متعدد بار ہوا ہے خصوصا حرام جانوروں کے گوشت کا ذکر ہو تو وہاں پر اس کا نام بیان ہوا ہے سورۃ نمبر 2 آیت نمبر 173
مزید جو چیزیں غیراللہ کے نام سے خیرات کی جائیں ان کو بھی اس کے ساتھ بیان کیا گیا ہے سورۃ نمبر 6 آیت نمبر 145
اس کے علاوہ عذاب کے طور پر جن لوگوں کی شکلیں اللہ پاک نے بدل کر بندر اور خنزیر بنا دیے سورۃ نمبر 5 آیت نمبر 60

Show More

One Comment

  1. Admiring the time and effort you put into your blog and in depth information you offer.
    It’s awesome to come across a blog every once in a while that isn’t
    the same unwanted rehashed information. Great read!
    I’ve saved your site and I’m adding your RSS feeds to my Google account.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Easysoftonic
واٹسآپ چیٹ
واٹسآپ چیٹ
السلام علیکم
خوشآمدید
اپنی قیمتی رائےسےنوازیں
!السلام علیکم